لاہور(جنرل رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان ہے ۔ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس 30اور31جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ۔ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے 37ویں اجلاس کا نوٹس تمام صوبوں کے سیکرٹریز صحت اور ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں کو جاری کر دیا گیا ۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری کا امکان ہے ۔