لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر انگریزی اور اردو زبان پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنا موقف بھی سامنے رکھ دیا۔سجل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پی ٹی وی کے شہرہ اآفاق ڈرامے ’ان کہی‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک کِلپ شیئر کیا جس میں انگریزی کو کامپلیکس جبکہ اردو کو ہماری پہچان قرار دیا گیا۔