کراچی( سٹاف رپورٹر)عوامی مسائل کے لیے آوازاٹھانے والے اپنے ہی واجبات سے محروم ہین،اراکان اسمبلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کامعاملہ عدالت پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے اراکین اسمبلی کے واجبات کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ہفتے کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا کہ 2017 ایکٹ کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اوردیگرمراعات میں اضافہ کیاگیا۔بل کی منظوری کے باوجود آج تک اراکین اسمبلی کو بل کے مطابق الاؤنسز نہیں دیے گئے ۔سندھ حکومت 60 کروڑسے زائد کے شارٹ فال کے لیے رقم جاری نہیں کررہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اراکین سندھ اسمبلی کو واجبات ادا کرنے کاحکم دیا جائے ۔ دائردرخواست میں وزیراعلیٰ سندھ،چیف سیکریٹری،اسپیکرسندھ اسمبلی اوروزیرقانون سمیت دیگرکوفریق بنایا گیاہے ۔