کراچی(92 نیوزرپورٹ)سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹونے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی، آصفہ بھٹو جی ڈی اے کے معظم عباسی کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔