لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اصل سٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ، آ ج سٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ،حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ڈرامہ پرڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گیا ہے اور پھر حالات سب کے سامنے ہیں ۔ جب با مقصد اور اصلاحی ڈرامے کی تشہیر ہو گی تو فیملیاں خود بخود تھیٹرز کا رخ کریں گی ۔