لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ اقرا عزیز اور جنید خان کے نئے ڈرامہ سیریل’’کسک‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اقراء عزیز پہلی بار جنید خان کے ساتھ دکھائی دیں گی ان دنوں جنید خان حِرامانی کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’کشف‘‘ اور اقراء عزیز یاسر حسین کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اداکارہ اقراء عزیز کا نیا فوٹو شوٹ جاری کردیا گیا۔ اقراء عزیز نے یہ فوٹو شوٹ برانڈ الکرم کی نئی کلیکشن کے لیے کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف شوخ رنگوں کی عید کلیکشن میں ملبوس ہیں یاد رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔