کراچی (شوبز ڈیسک)خوبرو اداکارہ اقرا ء عزیز کا معروف سْپر ماڈل حسنین لہری کے ہمراہ برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا اقراء عزیز آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں اور بڑے بڑے ڈرامہ پروجیکٹس میں نظر آ رہی ہیں۔اقرا ء عزیز کا حسنین لہری کے ہمراہ انسٹا گرام پر برائیڈل اینڈ گروم فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ اقراء عزیز بے حد حسین نظر آ رہی ہیں۔اقرا ء عزیز اور حسنین لہری کا یہ فوٹو شوٹ پاکستانی جریدے دیوا مگیزین کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے ۔اقراء عزیز اور حسنین لہری کی انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جنہیں اقراء اور حسنین کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔