لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پچھلے سال ڈیڑھ سال سے یاسین ملک کی کوئی آواز نہیں سنی ، گزشتہ دو تین ماہ سے جب سے کورونا آیا ہے ان کا کوئی اتا پتہ ہی نہیں۔ پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت نے کشمیر میں نسل کشی کرنے کیلئے ا قدام اٹھایا، ہر قسم کے رابطے منقطع ہیں تمام کشمیری لیڈر وں کو بند کیا ہوا ہے ایسے میں پا کستان پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے بھارتی فوج نے اپنے ہی گھروں میں کشمیریوں کو محصور کر کے رکھا ہواہے ہمارا اقوام متحدہ سے مطا لبہ ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے ان کا محاصرہ ختم کرائے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اگر کراچی کے نالے صاف ہوگئے تو عوام کو سکون ملے گا تحریک انصاف کا کراچی کی طرف رحجان ہونا اچھی بات ہے ۔ کراچی میں این ڈی ایم اے سے نالوں کی صفائی کرانا اچھی بات ہے ۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ کشمیر میں مظا لم کی انتہا ہورہی ہے ، پاکستان سفارتی سطح پر ہی کشمیریوں کی مدد کرسکتا ہے اورکررہاہے ، عمران خان نے کشمیر کے سفیرکے طورپر خود کو متعارف کرایا اور اس کا حق بھی ادا کیا۔عملی طورپر مودی جو ایک فاشسٹ ہے اس پر دنیا اورپا کستان کا کوئی دبائو نہیں،ٹرمپ بھی بھارت کا نمائندہ ہے ا ور اسے پاکستان کی کوئی فکرنہیں۔