لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی قومی ترانہ پر شاندار پرفارمنس ، الحمرا نے اپنی اس کاوش کو پہلی بار قومی ترانہ پیش کرنے والے سازندوں کے نام کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے گذشتہ روز قومی ترانہ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔قومی ترانہ پرفارم کرنے میں الحمرا اکیڈمی کے 30اساتذہ اور نوجوانوں آرٹسٹوں نے شرکت کی،اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے کہاکہ اس اعلی معیار کی پرفارمنس میں مسلسل محنت اور حب الوطنی کاجذبہ کارفرما ہے اس کامیابی کااعزازالحمرا کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ،ثمن رائے کا کہنا تھا کہ ترانہ پرفارم کرنے میں ملک بھر کے آلاتِ موسیقی استعمال کیے گئے ہیں۔ ترانہ یک جہتی کی علامت، ہمارے درخشاں مستقبل کا مظہرہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے مذیدکہاکہ قائدین حصول ِپاکستان کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔