لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا،اس موقع پر سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،معروف آرٹسٹوں اور الحمرا کے افسران و ملازمین میں گورنز ہاؤس تا فیصل چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی میں شرکت کی۔نامورآرٹسٹوں ناہید اختر،حامد علی خان، ترنم ناز، راشد محمود ،حسن عسکری،نسیم وکی و دیگرفنکاروں نے الحمرا کے سنگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور ،ڈی جی پی آر اسلم ڈوگر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے بھی خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور نے اس حوالے سے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیریوں کی آزادی کی طرف مبذول کروانا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا دنیا بھر میں فنون لطیفہ کے ذریعے کشمیری ثقافت اجاگر کررہا ہے ۔