پشاور(خبرنگار) ضم اضلاع کے بیشتر امیدواروں نے حکومت کی جانب الیکشن کو بیس دن تک ملتوی کرنے کو مسترد کرتے ہوئے وقت مقررہ وقت پر الیکشن کرانے پر زور دیا جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون کے تحت الیکشن موخر کرنے کا اختیار ہے ، جماعت اسلامی کے جنوبی وزیرستان سے امیدوار ڈاکٹرسمیع اﷲ نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونا قبول نہیں کیونکہ ہم نے انتخابی مہم شروع کردیا ہے اور عوام کی جانب سے رسپانس بھی اچھا آرہا ہے تاہم بیس دن کی تاخیر سے کیا امن بحال ہوسکتا ہے ،آیا حکومت یہ ذمہ داری لے سکتی ہے کہ پھر امن بحال ہوگا ، حلقہ 111سے آزاد امیدوار اسد اﷲ کے مطابق پی ٹی آئی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ انتخابات کو موخر کرنا چاہتی ہے کیونکہ آپریشن کے بعد سکیورٹی کا بہانہ بناکر دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے جوکسی صورت قبول نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 165کے سب رولز ٹو کے تحت الیکشن موخر کرسکتا ہے ۔