کراچی (سٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی کے خدشہ کے پیش نظرالیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکااورفوری حکم امتناعی جاری کیاجائے ، عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرکے آج کیلیے مقرر کردی۔فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن میں تین درخواستیں دائر ہیں۔یہ درخواستیں قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید راں نے دائر کر رکھی ہیں۔