لاہور،راولپنڈی،ملتان،سیالکوٹ،پشاور(جنرل رپورٹر،نامہ نگارخصوصی،سپیشل رپورٹر،خبر نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکاری ہسپتالوںکی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔مظاہرین نے سڑکوں کو بند کر کے احتجاجی دھرنے دیئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کئی گھنٹے بند رہی اور شہریوں کو شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہڑتال کے معاملہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہڑتالیوں کے خلاف حرکت میں آگیا ۔ 8نرسوں کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی۔ سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے جیل روڈ، میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انارکلی ، سرگنگارام ہسپتال والوں نے کوئنر روڈ، چلڈرن اور لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فیروز پورروڈ اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں سمیت ملازمین نے مولانا شوکت علی روڈ بند رکھااحتجاجی دھرنے دیئے جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر ٹریفک کئی گھنٹے بند رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہڑتالیوں کے خلاف حرکت میں آگیا ۔ 8نرسوں کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کالاہور کے پانچ ہسپتالوں کی نرسوں کے خلاف تحقیقات کا نوٹس جاری کر دیا ۔ پی آئی سی کی انیقہ ، جناح ہسپتال سے فوزیہ،عابدہ اور زاہدہ ، سرگنگارام ہسپتال کی ساجدہ ، سروسز ہسپتال سے شمشاد، استر اور لاہور جنرل ہسپتال کی خالدہ کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھر چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد خود سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے برعکس معاملات میں الجھاؤ پیدا کر رہی ہیں۔ اجلاس میں گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے کارکنان اور لیڈران کے خلاف نکلنے والے شوکاز نوٹس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔آج جمعہ کے روز سے لاہور بھر سے وزیر صحت کے شوکاز کا جواب دینے کے لئے سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے دفتر کا گھیرائو کیا جائے گا اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔راولپنڈی میں ملازمین ریلی کی شکل میں مری روڈ پہنچے جہاں انہوں نے ایک گھنٹہ تک روڈ بلاک کرکے دھرنا دیئے رکھا۔ادھر ینگ ڈاکٹر ز کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے وائے ڈی اے جنرل کونسل اجلاس میں کیا جائے گا تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج اور او پی ڈیز بائیکاٹ جاری رہے گا۔ملتان میں چلڈرن کمپلیکس سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز ریلی کی صورت میں سڑک پر نکل آئے اورکچہری چوک میں سڑک کو بلاک کر کے بھرپور احتجاج کیا ۔دوسری طرف محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ملازمین پر ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وفاقی وزراء سے مذاکرات کے بعد اپنا ا اسلام آباد موخر کردیا، حکومتی کمیٹی نے ڈاکٹروں کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا،حکومت کی طرف سے اسد قیصر ، پرویز خٹک ، پیر نور الحق قادری اور جی جی جمال کمیٹی کا حصہ تھے ، الائنس کے وفد چیئرمین جی ایچ اے ڈاکٹر عالمگیر کی قیادت میں سنٹرل جی ایچ اے پر مشتمل تھی۔