کراچی (کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات سے بیل آوٹ پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا جس میں سے 2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط آئندہ ماہ موصول ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔