واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی ادویہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن دینے کی مشروط منظوری دیدی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے صرف انتہائی تشویشناک حالت کے مریض کو دی جاسکتی ہے ۔ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن بنیادی طور پر ملیریا کی دوا ہے ،یہ ادویہ کورونا کے ہر مریض کے استعمال کیلئے ہرگز نہیں۔