لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے انتخابات کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کے بعد سکیورٹی پلان تیار کرلیا، حساس پولنگ سٹیشن پر 4 پولیس اور 4 سپیشل فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہر میں 35 سو افسران واہلکار پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہوں گے ، 16 ہزار سپیشل فورس، 16 ہزار پولیس اہلکار اور 3 ہزار وارڈنز تعینات بھی کیے جائیں گے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہر پانچ پولنگ سٹیشن پر پٹرولنگ کا حصار بنایا جائے گا، ایلیٹ فورس،ڈولفن اور پیرو کے اہلکار گشت کریں گے ۔