فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سابق صو بائی وزیر قانون را نا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی کی کوشش کرنا ہمارا جنون ہے ، پیپلزپارٹی ن لیگ برابر، انکی اکثریت ایک جیسی ہے ، آج جوپیش رفت ہوئی، لگتا ہے 6 ماہ میں حکومت جا سکتی ہے ، وزیراعظم کا ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک بے سود ہو گا، ایم کیو ایم دوبارہ انکی اتحادی بنی تو واپس چلی جائے گی، حکومت کو ایران امریکہ کا معاملے پارلیمنٹ میں لانا چاہئے تھا، عوام کا مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہو چکا ہے ، ہمارے دور میں ادویات مفت ملتی تھیں اب دو وقت کی روٹی نہیں ملتی،آرمی ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ ملکی ادارے کی خاطر کیا، یہ نواز یا شہباز کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ تھا، ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انہیں ووٹ دیا، فردوس عاشق کے پرس سے بہت کچھ نکل سکتا ہے توجہ رکھیں، میرے سورس نے پہلے ہی بتایا تھا کہ آپ پر حملہ ہوسکتا ہے ، گذشتہ روز را نا ثناء اﷲ خاں اپنے دیرینہ ساتھی سابق ایڈ منسٹریٹر علی اصغر بھولا گجر کی دوسری برسی کی تقریب میں شریک ہو ئے جہاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآ ن خوانی کی گئی اور برسی کی تقریب میں مسلم لیگ نواز کے کا رکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو ئی ۔