ممبئی (شوبز ڈیسک) گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو ریسلنگ رنگ میں مقابلہ کرنے کے بجائے ڈانس کرنے پر ایک غیر ملکی خاتون نے بری طرح پیٹاتھا ۔اگرچہ راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ، تاہم انہوں نے ٹھیک ہوتے ہی اداکارہ تنوشری دتہ پر الزامات لگانا شروع کردیئے ہیں۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی ریسلر’ربل‘ نے انہیں اداکارہ تنوشری دتہ کے کہنے پر اٹھا کر زمین پر پٹخا، تاکہ میں پھر کبھی ڈانس نہیں پاؤں۔