پشاور ( 92 نیوزرپورٹ) اسلام آباد کی رہائشی نازو شنواری کو والدین کے قتل کا انصاف نہ مل سکا تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔ نازو شنواری کی انصاف کے لئے دہائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو 92 نیوزاس کی آواز بن گیا۔ نازو کے مطابق اعلی ٰ حکام سے بار بار درخواستوں کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور والد کے قتل کے بعد اس کی والدہ کو بھی قتل کر دیا گیا۔ نازو نے وزیر ا علی خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس، سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی پشاور سمیت انصاف کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر ملزم گرفتار ہوئے اور نہ ہی انصاف مل سکا۔اب نازو شنواری اور اس کے بھائی کو جان کا خطرہ ہے ۔نازو شنواری کے والد صفدر کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا، والدہ نے انصاف کے لئے بھاگ دوڑ شروع کی تو پشاور میں پیشی سے واپسی پر اسے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا، چمکنی پولیس نے مقدمہ پہاڑی پورہ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا اور یوں انصاف لٹکا ہی رہ گیا۔