کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، آن لائن ) احتساب عدالت کراچی نے چار سال بعد او جی ڈی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفیق سومرو کو چار سال قید کی سزا سنادی جبکہ ٹیکنیکل آفیسر او جی ڈی سی ایل ملزم لطیف کو بری کردیا۔احتساب عدالت لاہور نے ڈبل شاہ کے ساتھی امجد حسین کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 6 اپریل تک موخرکردیا۔احتساب عدالت لاہور نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت7اپریل تک ملتوی کرکے وکلائسے ضمانت پردلائل طلب کرلئے ۔احتساب عدالت لاہور نے نیشنل فرٹیلائزر کمپنی کے ذریعے کھاد کی سستی بوریاں فراہم کرنے کیس کی سماعت25 اپریل تک ملتوی کرکے نیب کے دو گواہان کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔