لاہور (کرائم رپورٹر، نمائندگان)اوکاڑ ہ میں 4ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دیگر واقعات میں بھی خاتون، بچی اور کمسن لڑکا درندگی کا شکار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کی حدود مدینہ کالونی صالحووال کے مقامی زمیندار خالد کے گھر میں سات ڈاکو گھس آئے ۔ نقدی ، طلائی زیورات ودیگرگھریلو سامان لوٹ لیا۔ 4ڈاکوؤں نے زمیندار کی بیوی کو کمرے سے نکالا اور اسے مبینہ طور پر سب کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ اہلخانہ کے شور واویلا پر مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ڈاکوؤں کے ظلم پر شدید احتجاج کرنا شروع کردیا ،آئی جی پنجاب انعام غنی نے دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔مانگا منڈی میں خاتون کو 5 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔پو لیس کے مطا بق متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا- خاتون کی جانب سے نامزد ملزمان ظفر اقبال ، راشد علی ، خالد محمود سید ناظم اور قیض احمد نے زیادتی کا نشانہ بنایا- پو لیس ترجما ن کے مطا بق را ت گئے مانگا منڈی پولیس نے نامزد کردہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملتان میں سگی بہن سے زیادتی کرنے والے مفرور ملزم سہیل کو پولیس تھانہ بستی ملوک نے گرفتار کرلیا۔ اوچ شریف کے نواحی علاقہ طاہر والی میں8سالہ بچی مدرسہ میں گئی کہ ملزم مولوی عقیل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ سیالکوٹ کے تھانہ سبز پیر کے علاقہ بوہڑی میں محمد سعید کے چھ سالہ بیٹے کو اوباش لقمان نے بھلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی اہلخانہ کے سامنے ، مانگا منڈی میں 5افراد کی خواتین سے اجتماعی زیادتی
منگل 22 ستمبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 22 ستمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں