لاہور(وقائع نگار)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ ’’نظر یہ ضرورت‘‘کے سواکچھ نہیں 25جولائی کو اپوزیشن صرف انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر ے گی مگر ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امر یکہ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اورسیز پاکستان بھی کر پشن کے خاتمے اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب میں پولیس اصلاحات کا قوم سے کیا جانے والا وعدہ پورا کر یں گے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس لائنز اور جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرور فاؤنڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹ کا وزیر اعظم کے تر جمان برائے تجارت اور سر مایہ کاری یورپ صاحبزادہ جہانگیر،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن و بر طانوی نامور بزنس مین انیل مسرت اوروزیر اعلی کے معاون عون چودھری سمیت دیگر کے ہمراہ افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر،ڈی آئی جی آپر یشنز لاہور اشفاق خان،ایس ایس پی لاہور اسماعیل الر حمن،ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اقرار حسین،ایس پی سیکورٹی نوید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کچھ کہنے یا کر نے کا ایجنڈہ نہیں وہ سب اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں لیکن ملک میں شفاف احتساب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی اور ملک میں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہے گا اور تحر یک انصاف کر پشن کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے گی۔