بیلی ہانس (92 نیوزرپورٹ) آئرلینڈ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونجنے لگیں، آئرلینڈ کے شہر بیلی ہانس کے چرچ میں خصوصی دعا کے دوران اذان سن کر حاضرین پر کیفیت طاری ہوگئی جبکہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر مسلمانوں نے گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئرلینڈ میں بھی اس وقت کرونا وائرس تباہی مچا رکھی ہے ،اس صورت حال کے پیش نظر آئرلینڈ کے علاقہ بیلی ہانس کے چرچ نے خصوصی دعا کا انعقاد کیا جس میں مسلمانوں کو بھی تلاوت کرنے اور اذان دینے کا موقع فراہم کیا گیا، پرکیف اذان اور تلاوت سن کر حاضرین متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکے ، دعائیہ تقریب کے بعد بیلی ہانس مسجد کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپنے گھروں کے باہر اذان دینے کی درخواست کی جس پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے آئرلینڈ کے طول و عرض میں اذان دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔