لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری نے کہا ہے کہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب 30اپریل کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں میڈیا اور بزنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔