لاہور(خبر نگار خصوصی ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 19لاکھ سے بڑھا کر 26لاکھ ہو گئی ہے جس سے حکومت کو 5ارب روپے تک اضافی ٹیکس حاصل ہوا ہے ۔ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے ، اب فائلرز موبائل کے ذریعے اپنے ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ بجلی چوری کی مد میں 100ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ، صرف جولائی کے مہینے میں 10ارب روپے کی چوری روکی گئی۔ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں حکومت کو ایک ہزار روپے ملنے کی توقع ہے ، اس سے حکومت کو قرضے حاصل کرنے میں کمی اور مفاد عامہ کے کاموں میں زیادہ اخراجات میں مدد ملے گی۔