فیصل آباد،سرگودھا،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان ، وہاڑی ،محسن وال(خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ 92نیوز،نامہ نگار )لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچوں کے قیام کیلئے پنجاب بارکونسل کی کال پروکلا نے مختلف شہروں میں مکمل ہڑتال اور عدالتی تالہ بندی کی۔فیصل آباد میں وکلا نے صبح آٹھ بجے ہی سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کو تالے لگا کر دھرنا دیااور نعرے بازی کی، بائیس روز سے مقد مات کی سماعت نہ ہو نے کے باعث سائلین رل گئے ،وکلاء کی ریلی کچہری بازار میں پہنچی تو انکی دکانداروں کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد وکلاء نے دو دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کیخلاف تاجروں نے کچہری بازار چوک میں احتجاج کیا۔صدر ڈسٹرکٹ بار کے صدر امجد اسلام نے کہا جہدو جہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ پولیس ذرا ئع کے مطابق اینٹی کرپشن عدا لت میں ہنگامی آرائی کر نے والے درجن سے زائد وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سرگودھا،خوشاب،میانوالی اوربھکرمیں ساڑھے سات ہزارسے زائد کیسزکی سماعت اور ایک ہزار سے زائدملزمان کی ضمانتیں نہ ہو سکیں۔ سرگودھابار کے زیر اہتمام سیشن کورٹ گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنادیاگیاجبکہ سیشن کورٹ،اینٹی کرپشن کورٹ،اے سی آفس،تحصیل آفس کی مکمل تالابندی جاری رہی ۔وہاڑی میں وکلا نے 7روزہ ہڑتال کا آغاز کردیا۔صدر ڈسٹرکٹ بار فیاض خان لکھویرا اور جنرل سیکرٹری فاروق خان نے کہا پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر9دسمبر تک پنجاب بھر میں ہڑتال ہوگی۔ ڈیرہ غازیخان میں وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اورایوان عدل کے گیٹ کو تالا لگاکر سائلین کو اندر داخل ہونے سے روک دیا ۔صدر بار ندیم غوث نے کہا پانچوں ڈویژنز میں لاہور ہائی کورٹ کے بنچز کا قیام ناگزیر ہے ۔