لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میں فلم کے تقسیم کار اے بی اے ایسوسی ایٹس غیر ملکی فلموں کو اردو زبان میں ڈب کر کے سینما گھروں کی زینت بنائے گی۔ اس حوالے سے اے بی اے تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ایک ایسی ٹیم بنائی گئی ہے جو ناصرف عربی جی سی سی اور بین الاقوامی ممالک کی فلموں کے اردو زبان میں ترجمے اور ڈبنگ کی مکمل اہلیت رکھتی ہے بلکہ پاکستان میں فلموں کی لانچ اور تقسیم بھی اپنے خاص ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کی بدولت ممکن بناتی ہے ۔