لاہور( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار، رائٹرو ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’ پری زاد ‘‘ میں کمالی کا کردار اتنا مقبول ہوا ہے کہ اب تومیرے بچے بھی مجھے کمالی صاحب کہہ کر پکارتے ہیں ،یہاں سے میلو ں دور جا کر گرم علاقوں میں کئی کئی گھنٹے ڈراموں کی شوٹنگ کی لیکن ان ڈراموں کومقبولیت نہیں ملی لیکن ’’پری زادی ‘‘میں ایک چھوٹے سے کردار سے اتنی مقبولیت مل گئی اس کا مطلب ہے کہ سب کچھ اﷲ کی طرف سے ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار عفی نے کہا کہ جب میں جوان تھا تومیری خواہش تھی کہ لوگ مجھ سے آٹو گراف لیں لیکن اس بڑھاپے میں آکراب جب سیلفی بنتی ہے تو پتہ چلا ہے کہ آٹو گراف سیلفی سے تبدیل ہو گیا ہے۔اب مجھے سمجھ آئی کہ افتخار عفی تم پر خدا کی ذات نے بڑاکرم کیا ہے ۔