لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ میں زندگی میں کبھی سٹیج پر گاتے ہوئے نروس نہیں ہوا، لیکن آج بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہوا۔سجاد علی نے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی زاو علی کے ساتھ گورنر ہائوس میں صدرِ پاکستان عارف علوی کے سامنے گانا گایا، میں اپنی بیٹی کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں، وہ دن بھی آئے گا ، جب مداح کہیں گے کہ وہ دیکھو زاو علی کے ڈیڈی جارہے ہیں۔سجاد علی اور زوا علی نے ’’رونے نہ دیا‘‘ کے عنوان سے گیت پیش کرکے شائقین موسیقی کے دل موہ لیے ، اس گانے کو خود سجاد علی نے ترتیب دیا ہے ۔ایک ہی گانے میں زاوعلی نے نہ صرف اردو گائیکی کو خْوب صورتی سے پیش کیا، بلکہ انگریزی گائیکی کیساتھ بھی خوب انصاف کیا۔