کراچی ( 92 نیوزرپورٹ) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سازش قرار دے دیا ، کراچی میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کرتار پور راہدری کھولنا پاکستان کا اقلیتی برادری کے ساتھ انتہائی مثبت سلوک کا ثبوت ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ،عالمی طاقتوں کو کشمیر سے متعلق جاگنا ہوگا، بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے او آئی سی صرف اجلاس بلانے کی بجائے عملی اقدامات کرے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف دنیا کو جگانے کی ضرورت ہے ۔