لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت میں کورونا کی خوفناک صورتحال پردورہ پرنہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔