لاہور(نیٹ نیوز)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے انسانی حقوق کے علمبردارممالک اورعالمی میڈیاامریکامیں ایک سیاہ فام کے قتل پرسراپااحتجاج ہو سکتے ہیں مگرانہیں روزانہ بھارتی درندگی کاشکارنہتے اورمعصوم کشمیری بچے ،نوجوان اوربزرگ کیوں نظرنہیں آتے ؟۔یوم شہدائے کشمیر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا13جولائی،یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے عالمی ضمیر؟۔