کراچی (ایس ایم امین) افطارڈپلومیسی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے عید ڈپلومیسی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے وسیع تراتحاد کے لئے سیاسی جماعتوں اورمحنت کشوں کی تنظیموں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔معتمدذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اورحکومتی اتحاد سے ناخوش سندھ بلوچستان کے بااثرسیاسی خاندانوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے ۔عید ڈپلومیسی کے تحت بلاول بھٹوزرداری سیاسی قائدین کو عید کی مبارکباد کے ساتھ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ بلاول نے حکومت کی ناراض اتحادی جماعتوں سے رابطوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کووسعت دینے کی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول نے پی ٹی آئی حکومت سے ناراض اتحادی جماعتوں سے بیک ڈورکی بجائے عید ڈپلومیسی کے تحت فرنٹ فٹ پرجاکرسیاسی قائد ین سے رابطے کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے عید الفطرکے بعد سندھ کی سطح پرمہنگائی اورمعاشی بدحالی کوبنیاد بناتے ہوئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت سندھ کے 3 بڑے شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں اوردھرنے کی کال دی جائے گی ۔ بلاول،رابطے