لاہور(کلچرل رپورٹر)بلنگ کے زیر اہتمام گلبرگ میں لائف سٹائل اور فیشن کے جدید رنگوں سے مزئین ثقافتی میلہ اختتام پزیر ہوگیا گیا جہاں فیشن کے جلوے اور کھابوں کے ساتھ میوزک تڑکا بھی لگایا گیا تفصیلات مطابق دو روزہ بلنگ ثقافتی میلے میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی اور اس موقع پر ماڈلز نے کیٹ واک کر کے موسم سرما کے ملبوسات کو شوکیس کیا اس موقع پر معروف گلوکار و ڈانسر سونوڈینجرس نے اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا، اس موقع پر معروف گلوکار شیر میانداد نے اپنی شاندار گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا۔