کوئٹہ (خلیل احمد) عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت صوبے بھر کے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز اور دیگر انتظامی افسران کے تبادلے کا فیصلہ، لسٹیں مرتب کرلیں گئیں جلد آرڈرز جاری ہوجائیں گے انتہائی باوثوق ذرائع نے نمائندہ92 نیوز کو بتایا کہ ملک میں صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سابقہ دورمیں تعینات ہونے والے تمام انتظامی افسران کے تقرر و تبادلے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، اس حوالے سے پہلے مرحلے میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا فیصلہ کیاگیاہے اور اس حوالے سے فہرستیں بھی فائنل کرلی گئی ہیں ان تقرر و تبادلوں میں نگران حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور تمام کام چیف سیکرٹری کی زیرصدارت تین رکنی کمیٹی نے کیا ہے ۔