کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کو عام انتخابات 2018 ئکیلئے نااہل قرار دیدیا ہے ۔گزشتہ روز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے بنچ نے علی مدد جتک کی آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔عدالت عالیہ نے ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ ریٹرننگ افسر نے علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس پر انہوں نے اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ جس پر علی مدد جتک نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلہ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔