کوئٹہ( ایجنسیاں ) حکومت بلوچستان اور ایشائی ترقیاتی بینک کے مابین بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزرا اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤ ہانگ یانگ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی سجاد احمد بھٹہ نے معاہدے پر دستخط کئے ، معاہدے کے تحت ایشائی بینک بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے آسان شرائط پر 100ملین ڈالر قرضہ اور حکومت جاپان 5ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا، حکومت بلوچستان نے منصوبے میں شراکت داری کی مد میں 4ارب روپے مختص کئے ہیں۔منصوبے 5سال کی مدت میں مکمل ہو نگے ، منصوبے کے تحت بلوچستان کے 2بڑے سیلابی دریاؤں کے پانی کو استعمال میں لایا جاسکے گا۔