کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈراموں کی وسیع ورائٹی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نامورپروڈیوسرز عبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی کے نئے ڈرامے ’’ بندھے اک ڈورسے ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اوشنا شاہ، احسن خان، حنا الطاف، صبا فیصل ،صبا حمید، ثمینہ احمد، نور حسن اورمدیحہ رضوی مرکزی اہم کرداراداکررہے ہیں۔ اس کا سکرپٹ فائزہ افتخار اور علی فیضان نے تحریرکیاہے ۔