کراچی (رپورٹ :عمران شیخ) بچوں کیلئے بنائی جانیوالی پاکستانی اینی میٹیڈ فلم ڈونکی کنگ سیاسی نکلی، سینماء گھر میں آئے بچے اور والدین مایوسی کا شکار۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس فلم کو انٹرٹینمٹ فلم نہیں کہا جاسکتا اس فلم کو جنرل الیکشن سے پہلے ریلیز ہونا تھاجس میں سیاسی پارٹیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن فلم الیکشن کے بعد تاخیر سے ریلیز کی گئی جس کی وجہ سے فلم کا اختتامی حصہ بعد میں تبدیل کر دیا گیا۔ فلم میں جس طرح گدھوں، شیر، اور بوٹ دکھائے گئے ہیں اس پر فلم سنسر بورڈ پر بھی سوالیہ نشان اٹھتا ہے کہ فلم کو کس طرح سنسر کر کے نمائش کی اجازت دی گئی۔