لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ میں فوک گلوکارہ صنم ماروی کی سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، بچوں نے والدہ صنم ماروی کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں فوک گلوکارہ صنم ماروی کی جانب سے بچوں کی حوالگی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امیر بھٹی نے بچوں کا بیان سننے کے بعد درخواست نمٹا دی،صنم ماروی کے بچوں نے عدالت میں ماں کے بجائے باپ کے ساتھ رہنے کا بیان دیا۔عدالت نے بچوں کی حوالگی کیلئے صنم ماروی کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔