کراچی(سٹاف رپورٹر)بھارتی حکومت نے اچھی مالی حیثیت رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل انٹری ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3سال تک کیلئے جاری کیا جائیگا، جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15جگہوں پر جا سکیں گے ۔ بھارتی حکومت نے ملٹی پل ویزا کی ہدایات 7جولائی کو جاری کی تھیں۔بھارتی وزیر مملکت کرن راجیو نے لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5سال کیلئے جاری کئے جا سکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں، تاہم ان ممالک میں پاکستان، نیپال اور بھوٹان شامل نہیں ہونگے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو طویل مدت کے ویزے جاری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔