لاہور ( رانا محمد عظیم) بھارت نے بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ ڈیم کے متاثرین نے بھارت سے رابطہ کیا ہے کہ اس ڈیم کے بننے سے ان کو نقصان ہو گا ا س لیے اس ڈیم کو رکوانے میں ہماری مدد کی جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کے حوالے سے بھارت کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے ۔ پاکستان کے اندر کن کن قوتوں کی سپورٹ حاصل کرنی ہے کن کن سیاسی علاقائی جماعتوں کے وکررز اس ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے اور کس طریقہ سے اس کو متنازعہ بنایا جائے گا تا کہ یو این او میں جو قرارداد پیش کی جائے اس کو درست ثابت کیا جا سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس حوالے سے کام کرنے والی ٹیم نے سفارتی سطح پر بھی اس حوالے سے کام شروع کر رکھا ہے اورپاکستان مخالف ممالک کو اس پر اعتماد میں لیکر عالمی پریشر بنانے کا کام پر بھی عمل شروع کر دیا ہے ۔ با وثو ق ذرائع کا کہنا ہے پاکستان میں ڈیمز کی مخالفت کرنے والے مختلف گروہ کو بھاری فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور سنگاپور کے اندر اس حوالے سے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں پاکستان سے کچھ افراد کو بھی بلایا گیا تھا اور ان کو بھی بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ بھاشا ڈیم میں آنے والا بہت سے رقبے کے حوالے سے بھی بہت سے افراد کو بھارت کی آشیر واد سے تیار کیا گیا ہے کہ وہ عالمی عدالت یو این میں خود بھی درخواستیں دیں اور ان تمام چیزوں کی پشت ہر بھی بھارت کھڑا ہو گا ۔ پاکستان نے بھی سفارتی سطح پر اس سازش سے نمٹنے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے ۔