لاہور(نمائندہ خصوصی سے، اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر قانون،سوشل ویلفیئر وبیت المال راجہ بشارت نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جس کے لیے ریفارم کمیٹی قائم کی جارہی ہے نیز جہاں ضروری ہوا قوانین میں ضروری ترامیم لائی جائیں گی۔اس امر کا اجلاس انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔اجلاس میں اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب،سیکریٹری سوشل ویلفیئرعنبرین رضا، امین بیت المال اعظم ملک اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلء کی ہدایت پرلاہور میں 5 پناہ گاہیں کام کر رہی ہیں جبکہ ایک تونسہ میں زیر تعمیر ہے -انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ہر ڈویژنل کوارٹرزاسپتال اور لاہور کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک پناہ گاہ بنانے کا منصوبہ ہے - راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان کے ویژن ''ریاستِ مدینہ'' پرعملدرآمد کے لیے محکمہ بیت المال اہم کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ وزیراعظم کااحساس پروگرام معاشرے میں محروم طبقوں کے لیے امید کی کرن ہے -انہوں نے کہا کہ ایک ہی کام کرنے والے مختلف اداروں کی اوورلیپنگ ختم کرکے وسائل کااستعمال بہتربنایا جائے گا-