لاہور(سٹاف رپورٹر)کل مسالک علماء بورڈ کاملک میں قیام امن ،اتحاد امت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے 17نومبرکومینار پاکستان لاہور میں بین المسالک میلاد مصطفی کانفرنس منعقدکرنے کافیصلہ،کل مسالک علماء بورڈ کااہم اجلاس جامع مسجد کبری نیوسمن آبادلاہور میں منعقد ہوا،جس میں مولانا محمدعاصم مخدوم ،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ ،مولانا محمد زبیر عابد، علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،علامہ سید نو بہار شاہ ،مولانا محمدافضل حیدری،سیداویس الرحمن گیلانی،علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی ، علامہ قاسم علی قاسمی ودیگرعلماء نے شرکت کی،اجلاس میں حضرت علی بن عثمان المعروف داتاگنج بخش رحمتہ اﷲ کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے 4دینی ،روحانی ،علمی مقامات پر سیمینار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا،اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ ہمارا مشن اتحاد امت اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے اور بکھری ہوئی امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے ،مینارپاکستان لاہورمیں ہونے والی والی بین المسالک میلاد مصطفی کانفرنس اتحاد امت کیلئے معاون اور مدد گار ثابت ہوگی،کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و شیوخ کو دعوت دی جائے گی۔