لاہور(نمائندہ خصوصی سے )لندن اوورسیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل کے صدر حاجی عابد حسین نے اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن ان کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں اور ہم کمیشن کے سربراہان کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ لندن میں اوور سیز پاکستانیز کی مختلف تنظیموں کی جانب سے چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم اختر کے اعزاز میں تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمیشن کو اوور سیز پاکستانیز کے لئے ایک تحفہ قرار دیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری وسیم اختر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیزکمیشن پنجاب تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے پنجاب میں اوور سیز کے مقدمات کے جلد حل کے لئے جسٹس جواد احسن کو انچارج مقرر کیا ہے جو ایک احسن اقدام ہے ۔ا سی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں اوور سیز عدالتوں کا قیام بھی ایک احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اوور سیز پاکستانیز کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے ۔