پشاور(نیٹ نیوز)خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے دیر پائیں کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون ہیڈ کانسٹیبل کوتھانے میں محرر تعینات کردیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں کی تعیناتی بلمبت تھانے میں کی گئی ہے جہاں بطور محرر وہ ایف آئی آر اور دیگر شکایات کے اندراج کے ساتھ ساتھ مرد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں گی۔وائس آف امریکہ سے گفتگو میں رحمت جہاں نے کہا میں تعیناتی کو ایک چیلنج سمجھتی ہوں،پوری کوشش کی کہ خواتین کے مسائل حل اورانہیں تھانوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں عزت و احترام حاصل ہو۔بحیثیت خاتون محرراس طرح کام کرونگی کہ تھانے آنے والی خواتین کو سہارا مل سکے ۔رحمت جہاں کا تعلق ضلع چترال سے ہے مگر انہوں نے گریجوایشن کرنے کے بعد پولیس میں ملازمت اختیار کی۔