کراچی(سٹاف رپورٹر)نواب ممتازعلی خان بھٹو کے صاحبزادے اور تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہکیا ہے ۔باوثوق ذرائع نے امیر بخش خان بھٹو کے استعفے کو پارٹی کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں پارلیمانی گروپ سے تحفظات تھے ۔