لاہور(خصوصی نمائندہ) تحریک انصاف کی مرکزی اور ریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے مرکزی اور شمالی پنجاب کی گورننگ باڈیز کاباضابطہ اعلان چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرریوں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کیا گیا۔چودھری محمد اشفاق کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر جبکہ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی جا چکی ہیں،اعجاز احمد چودھری وسطی پنجاب میں بطور صدر قیادت جبکہ شمالی پنجاب کی ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے سپردکر دی گئی ہیں۔ شعیب صدیقی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جبکہ شمالی پنجاب کے ڈاکٹر حسن مسعود ملک اور سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب عثمان سعید بسرا جبکہ انجینئر افتخار احمد چودھری کو شمالی پنجاب، سینئر نائب صدر وسطی پنجاب کیلئے علی امتیاز وڑائچ سینئر جبکہ شمالی پنجاب میں انجینئر عطااللہ خان شادی خیل کو ذمہ داریاں دی گئیں۔ میجر غلام سرور اور شبیر سیال مرکزی پنجاب کی گورننگ باڈی میں بطور نائب صدور نامزدجبکہ بریگیڈئیر (ر)ممتاز کاہلوں اور یاسر بلوچ شمالی پنجاب کیلئے نامزدکئے ہیں۔ندیم افضل بنٹی شمالی پنجاب جبکہ ندیم قادر بھنڈر وسطی پنجاب میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے ۔رانا ندیم احمد، ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور شکیل احمد خان نیازی وسطی پنجاب میں بالترتیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور ،گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔شمالی پنجاب کے لئے محمد عارف عباسی، جاوید نیاز منج اور چودھری ممتاز کاہلوں بالترتیب راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے لئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر جبکہ رفعت زیدی شمالی پنجاب جبکہ حافظ عبیداللہ وسطی پنجاب کے سیکرٹری مالیات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے ۔