لا ہو ر ( میاں رؤف )شادباغ کے چن شاہ قبرستان میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردا ت کے متعلق با و ثو ق ذرائع نے بتایاکہ قاتل حیدرعرف بھالو کے باپ شا د با غ کے ر ہا ئشی ملک اصغر ڈھلو ں عرف بلو پیپلز پا رٹی کا دو مر تبہ ایم این اے اور ایم پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا تھا، کئی افراد کے سا تھ کا روبا ری د شمنی بھی چلی آ رہی تھی ،مخا لفین کے دو افراد کے قتل میں جیل بھی کا ٹ چکا تھا اور ہر وقت اسلحہ بھی اپنے پا س ر کھتا تھا ،جبکہ اس نے 8شا د یا ں کر رکھی تھیں ، جن میں سے اس کے 14بیٹے اور تیں بیٹیا ں ہیں ۔ ذ را ئع کے مطا بق ملک اصغر ڈھلوں نے اپنی تمام جائیداد قتل ہونے والی دو بیٹیوں 10سالہ سعدیہ اور 12سالہ روبینہ اور زخمی ہو نے وا لی14سالہ انعم کے نام کر رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی باقی بیویوں اور بچوں سے ناچاقی رہتی تھی ۔اسی کی بنا پر چند روز قبل شیخوپو رہ میں اصغر بلو کی دو بیو یو ں نے اسے قتل کر دیا تھا۔ اسی جا ئیداد کے تنا ز ع پر 15سا ل قبل ا صغر بلو کے بیٹے حید رعر ف بھا لو کی ما ں گڑیا کو گز شتہ روز قتل ہو نے والی نا ئلہ کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا جسکا حیدر کو ر نج تھا ۔حید راپنی سوتیلی ماں نائلہ اور سگی بہنوں کو با پ ملک اصغر کی قبر پر لے گیا۔ حیدر کے ہمرا ہ اس کابہنوئی سجا ول بھی تھا جہا ں انہو ں نے فا ئر نگ کر کے خواتین قتل کر د یا۔ 14سا لہ زخمی انعم نے پو لیس کو بیا ن ر یکا رڈ کرا دیا ، تہرے قتل کا مقد مہ حیدر اور سجا ول کے خلا ف درج کیا گیا ہے ۔