لاہور(نامہ نگارخصوصی)کینٹ کچہری کی عدالت نے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کودو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا انگین التان کو ملزم نے ایونٹس کیلئے پاکستان بلا کر آٹھ کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا جسکے بعدوہ دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔